Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں جاپانی پاپ سٹارز نے رنگ جما دیا

سٹی واک زون میں جاپانی بینڈ نےاینیمی سیریز اور فلموں کے تھیم ٹریک پیش کئے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ سیزن میں پرفارمنس پیش کرنے کے لیے جاپان کا مشہور میوزک بینڈJA اپنے پاپ سٹار گلوکاروں کے ہمراہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی بینڈ نے جدہ سیزن کے زون سٹی واک میں کنسرٹ کے دوران پرفارم کر کے اپنے پرستاروں کے ایک بڑے ہجوم کو پرجوش کر دیا۔

گلوکاروں نے عرب لباس پہن کر جدہ کے تاریخی علاقے کی سیر کی۔ فوٹو عرب نیوز

جاپان کا مشہور میوزک بینڈ بہت سی جاپانی اینیمی سیریز اور فلموں کے تھیم ٹریک گانوں کے لیے مشہور ہے۔
ان کے معروف البم میں گاربو، کارڈ فائٹ، سائبرگ 009 اور دنیا بھر میں سراہا جانے والا یوجی اوہ نیز ون پیس اور ون پنچ میں ہے۔
جدہ سیزن کے سٹی واک میں خصوصی زون میں جاپانی گروپ نے مختلف قسم کے گانے پیش کئے، ان میں خصوصی طور پر ون پنچ مین کا دی ہیرو، کرش گیئر کا کرش گیئر فائٹ، ون پیس کا  وی آر  ور ڈریگن بال زیڈ کا  چا لا ہیڈ چا لا پیش کیے گئے گانوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر جاپانی بینڈ کی مداح 24 سالہ واد الحربی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بینڈ کو ون پیس کے حوالے سے بے حد پسند کرتی ہیں۔

یہاں موجود ہر شخص سمیت مقامی عملے کا دلی طور پر شکریہ۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے بتایا کہ اپنا پسندیدہ گانا براہ راست سننا میراخواب تھا جو ایسے پورا ہوا کہ جاپانی گلوکاروں اور ہمارے درمیان چند میٹر کا فاصلہ ہے۔
سٹی واک میں موجود ایک نوجوان فراز بخاری نے بتایا کہ اس بینڈ کا تعارف میرے ساتھ  ون پنچ مین کے حوالے سے تھا اور اس کنسرٹ میں سٹارز کی پرفارمنس سے میں نے واقعی بہت لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ جاپان کے معروف بینڈ جاپانی اینیمیشن ماکر(JAM) گروپ کی بنیاد 19 جولائی 2000 میں ایک مشہور جاپانی تھیم سانگ آرٹسٹ نے رکھی تھی اور یہ بینڈ تھیم گانے پیش کرنے کے لیے معروف ہے۔

سٹی واک میں کنسرٹ کے دوران پرستاروں کو پرجوش کر دیا۔ فوٹو عرب نیوز

گذشتہ روز جاپانی بینڈ میں شامل فنکاروں نے خصوصی طور پر عرب لباس پہن کر جدہ کے تاریخی علاقے بلد کی سیر کی۔ اس دوران گروپ میں شامل واحد خاتون اوکوئی نے گہرے نیلے رنگ کاعبایا پہن کر سر پردوپٹہ اوڑھ لیا۔
کنسرٹ کے بعد میوزک گروپ کےعہدیدار ماماسمی اوکوئی نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ سعودی عرب میں موجود ہر شخص سمیت مقامی عملےاور ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے اس پروگرام میں ہمارا ساتھ دیا۔
گروپ کے ساؤنڈ ڈائریکٹر نویا یاماموتو نے ٹوئٹر پر اپنے گروپ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: