Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگالی خاتون بوائے فرینڈ سے شادی کے لیے تیر کر انڈیا پہنچ گئیں

رپورٹ کے مطابق تین دن قبل کرشنا کی ابھیک منڈل سے کلکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں شادی ہوئی۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
ایک 22 سالہ بنگلہ دیشی خاتون نے اپنے انڈین بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے بنگلہ دیش سے تیر کر انڈیا پہنچ گئیں۔
بدھ کو انڈین اخبار انڈیا ٹوڈے میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی خاتون کرشا منڈل کو اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے سندربن کے جنگلات اور ایک گھنٹے تیراکی کرنا پڑی۔
کرشنا منڈل کی انڈیا سے تعلق رکھنے والے ابھیک منڈل سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ چونکہ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا اس لیے انہوں نے غیرقانوی طریقے سے سرحد غبور کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا کو پہلے سندربن کے جنگلات سے گزرنا پڑا جو کہ بنگال ٹائیگر کے لیے مشہور ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک گھنٹہ تیر کر دریا پار کی۔
رپورٹ کے مطابق تین دن قبل کرشنا کی ابھیک منڈل سے کلکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں شادی ہوئی۔ تاہم پیر کو ان کو غیرقانونی طریقے سے انڈیا میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرشنا کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔  
رواں سال کے شروع میں ایک لڑکے نے انڈیا سے چاکلیٹ خریدنے کے لیے دریا کو تیر کر پار کیا تھا۔
ایمان حسین نے انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک چھوٹے دریا کو تیر کر پار کیا اور بارڈ پر لگی باڑ میں خالی جگہ سے انڈیا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تاکہ اپنی پسندیدہ چاکلیٹ کا برانڈ خرید سکیں۔
لڑکے کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ایمان حسین کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

شیئر: