Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کا اندراج 10 دن کے اندر شروع ہوگا

’عازمین حج کا اندراج سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر یکساں بنیاد پر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 10 دن کے اندر شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عازمین حج کے اندراج کا کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے جبکہ اس کا نفاذ باقی ہے۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کا اندراج سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر یکساں بنیاد پر ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کا اندراج وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ ہوگا‘۔
’عازم ویب سائٹ کے متعلقہ حصے میں جاکر مناسب حج کمپنی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کا جائزہ لے سکتا ہے‘۔
’اندراج کرانے کے بعد تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ بعد ازاں مناسب افراد کو رجسٹریشن کی تکمیل اور فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کمپنی کی فیس ادا کرنے کے بعد عازم حج کو خود کار طریقہ کی بنیاد پر حج اجازت نامہ جاری ہوگا‘۔
واضح رہے کہ عازمین حج کے اندراج کے لیے تجرباتی طور پر وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر سروس کا آغاز کردیا ہے جسے اب تک 10 لاکھ افراد نے وزٹ کیا ہے۔

شیئر: