Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل پر ’’ورلڈ وارتھری‘‘سرچ کرنیوالے بڑھ گئے

لندن۔۔۔ گوگل ریسرچ کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور شمالی کوریا کیخلاف فوجی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ہے ۔گوگل کے اسکرین پر ورلڈ وار تھری کے بارے میں تصویریں اور خبریں دیکھنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہ خبریں اور تصویریں گول ریسرچ پر " ٹرمپ وار" ، "سریا وار" اور " نیوکلیئر وار" کے عنوان سے جاری ہوئی ہیں اور بالترتیب ٹرمپ وار اور سریا وار کو دیکھنے والوں اور اس کے بارے میں خبریں پڑھنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نیوکلیئر وار دیکھنے والوں اور معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد ان دونوں سے برائے نام ہی کم ہے۔ گوگل کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ شام، شمالی کوریا اور امریکی تنازع کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کیلئے بے چین رہتے ہیں ۔ یہ صورتحال 2004 ء میں پیش آنے والے حالات اور معلومات جمع کرنے والوں کی تعداد کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

شیئر: