حج سیزن میں عارضی افرادی قوت کی فراہمی کے لیے ’اجیر پرمٹ‘
کارکنوں کو آمد ورفت کےلیے بھی پرمٹ جاری کیاجاتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی اور مکہ مکرمہ گورنریٹ کے اشتراک سے حج سیزن میں عارضی طور پر افرادی قوت کو مقامی سطح پرپورا کرنے کے لیے ’اجیرپرمٹ‘ کے اجرا کا آغاز کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مشاعر مقدسہ میں عارضی بنیادوں پرحج سیزن کے دوران اضافی کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداروں کی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے اجیرپلیٹ فارم کے تحت غیر ملکی کارکنوں کوعارضی بنیادوں پرحج سیزن کے دوران کام کرنے کی اجازت فراہم کی جاتی ہے تاہم اس کے لیے’اجیرپرمٹ‘ جاری کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اجیر پلیٹ فارم کے ذ مہ دار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کاروباری ادارے جو حج سیزن کے دوران مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کرتے ہیں انہیں عارضی بنیادوں پرکارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
کارکنوں کی عارضی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے اجیر سسٹم کے تحت پرمٹ جاری کیاجاتا ہے۔ اجیرپرمٹ کے اجرا کے بعد کارکنوں کو مشاعر مقدسہ آمد ورفت کےلیے بھی پرمٹ جاری کیاجاتا ہے۔
اجیرپرمٹ کے لیے وزارت افرادی قوت کے متعلقہ پلیٹ فارم پردرخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں جس کے بعد ادارے کی گنجائش اور طلب کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے مقامی سطح پرسعودی اورغیر ملکی کارکنوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔