سعودی وزارت افرادی قوت کی نئی ایپ میں 9 سہولتیں کیا ہیں؟
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سمارٹ ڈیوائس کے لیے ایک ایپ جاری کی ہے۔ ایپ میں چارخوبیاں ہیں اور 9 سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے وزارت مواصلات کے زیر اہتمام عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس ’لیپ‘ میں یہ ایپ متعارف کرائی ہے۔
وزارت افرادی قوت کی ایپ کا مقصد رابطوں میں سہولت، ای گورنمنٹ کے اداروں کے قوانین اور پالیسیوں میں توازن پیدا کرنا ہے۔
ایپ کے ذریعے ایسے شہریوں کی رپورٹ کی جاسکے گی جو نادار ہونے کے باوجود کسی سے تعاون طلب کرنے میں حرج محسوس کرتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے قوانین و ضوابط معلوم کیے جا سکیں گے۔
وزارت افرادی قوت سے رابطے کا موثر ذریعہ ہوگی۔ ڈیجیٹل کارڈ دکھایا جاسکے گا۔
ایپ کے ذریعےآجر اور اجیر کے درمیان اختلافات دوستانہ انداز میں طے کرائے جاسکتے ہیں۔ نہایتہ الخدمہ مکافہ کتنا ہوگا۔ اس کا حساب معلوم کیا جاسکے گا۔
قانون محنت کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کے علاوہ سول اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا دریافت کیا جاسکتا ہے جبکہ سول اداروں کے ملازمین کی بیماری کی چھٹیوں کی کارروائی کی جا سکے گی۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کانفرنس میں سعودی لمیٹڈ کمپنی دیفوتیم، سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایس آئی ٹی ای، برائس واٹر ہاؤس، کوپرز فار کنسلٹینسی، پی ڈبلیو سی، سیسکو انٹرنیشنل اور یونیفونک کمپنی کے ساتھ 5 معاہدے کیے ہیں۔