Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات 

یمن میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے پیر کو ریاض میں مملکت میں متعین امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نےملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے یمن کے تازہ انسانی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کےطریقے زیربحث آئے۔ غریب ممالک پر وبا کے صحت مسائل کم کرنے کے حوالے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ 
امریکی ناظم الامور نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان مرکز اورامریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی فروغ یو ایس اے آئی ڈی کے درمیان شراکت  کے خوشگوار نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ 

شیئر: