Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیس منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت صاف، ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ، ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ کے علاوہ گزشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں

بیس منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام :حرمین شریفین کی انتظامیہ نے جمعرات کو خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ وقت میں مکمل کرادی۔ سپیشلسٹ ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ ویکیوم کلینر کے ذریعے 20 منٹ میں چھت کی دھلائی اور صفائی کا کام انجام دیا۔ 

پینٹنگز کےلیے کاغذ یا کینوس نہیں بلکہ سکوں کا استعمال:جدہ میں مقیم آرٹسٹ ہشام النجار اپنی تیار کردہ متاثر کن پینٹنگز کے لیے روایتی کینوس یا  کاغذ کا سہارا نہیں لیتے بلکہ وہ اس کے لیے مقامی و بین الاقوامی سکوں کا استعمال کرتے ہیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پورٹریٹ تیار کرنے کے بعد ہشام النجار خصوصی توجہ کا مرکز رہے ۔ یہ شاہکار پورٹریٹ تین ماہ کے عرصے میں تیار ہوا جس میں کئی ممالک کے 9 ہزار سکوں کا استعمال کیا ہے ۔

امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ پروگرام :جدہ سیزن کے زیر اہتمام جدہ کے امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مزاحیہ فنکاروں کے علاوہ دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

مقامی مصنوعات اور گھریلو سامان کی نمائش :جدہ کے سپر ڈوم میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے شہزادی عدیلہ بنت عبداللہ کی سرپرستی میں مقامی مصنوعات اور گھریلو سامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔  نمائش جدہ سیزن کی سرگرمیوں کا حصہ ہے ۔ نیشنل ہوم ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 'بساط الریح' کے عنوان سے21 ویں سالانہ نمائش ہے۔

مسجد قبا کے توسیع منصوبے کا آغاز:شاہ سلمان بن عبدالعزیز منصوبہ برائے توسیع مسجد قبا پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مسجد قبا اور اس کے صحنوں میں توسیع کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد مانی جاتی ہے۔

مکہ بس سروس کے تیسرے تجرباتی مرحلے کا آغاز:مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت مشترکہ پبلک ٹرانسپورٹ سینٹر نےجمعرات کو مکہ بس سروس کا تیسرے تجرباتی مرحلے کاآغاز کردیا ہے۔ اس کے تحت تین اضافی روٹس شروع کیے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لیے 55 بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ  22 گھنٹے کام کریں گی۔

ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ منعقد:ریاض فرنٹ ایگزیبیشنز اینڈ کنونشن سینٹر میں بین الاقوامی چیمپئن شپ فار پیور بریڈ عربین ہارسز (کحیلہ) کے زیر اہتمام  ہارس بیوٹی چیمپئن شپ میں 10 کیٹیگریز کا انعقاد کیا گیا، دنیا بھر میں پائے جانے والے اعلی نسل کے گھوڑےاور خالص عرب نسل کے گھوڑے چیمپئن شپ میں شامل تھے۔

شیئر: