Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 دکانیں سربمہر

’جن دکانوں کو بند کردیا گیا ہے انہیں ایک مہینے کا نوٹس دیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
دمام میونسپلٹی نے بلدیہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 دکانیں سربمہر کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی کارروائی دمام کے کنگ فہد محلے میں کی گئی ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کنگ فہد محلے میں جو دکانیں غیر قانونی ہیں یا بلدیہ ضوابط کے خلاف ہیں یا جن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے انہیں سربمہر کردیا جائے گا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’کنگ فہد محلے میں تجارتی سرگرمی کے لیے خصوصی مقامات طے شدہ ہیں جہاں اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کاروبار شروع کیا جاتا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جن دکانوں کو بند کردیا گیا ہے انہیں ایک مہینے کا نوٹس دیا گیا تھا‘۔

شیئر: