عازمین حج کی رہائش کے کے لیے مکہ میں تین ہزار عمارتیں تیار
تمام ہوٹل حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کریں گے۔ (فوٹو وزارت حج و عمرہ)
سعودی عرب میں اس سال حج موسم شروع ہوتے ہی مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے عمارتوں کے لیے مسابقت ہورہی ہے۔ مالکان نے عازمین حج کو اپنی عمارتوں میں ٹھہرانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں، سہولتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری، جو مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، نے کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ عمارتیں حجاج کی رہائش کے لیے تیار ہیں۔
ھانی العمیری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں ڈھائی لاکھ ہوٹل کمرے اندرون ملک وبیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے تیار ہیں۔ تمام ہوٹل حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کریں گے۔
علاوہ ازیں صفائی اور ہوٹل کے ایک، ایک حصے کو جراثیم کش ادویہ کے ذریعے صاف کرنے اور رکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائشی کمیٹی نے کہا ہے کہ رہائش کے لیے تیار عمارتوں کے پرمٹ کا اجرا بند کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جو وقت مقرر تھا وہ پورا ہوگیا ہے۔ اب تک جن عمارتوں کے مالکان کو پرمٹ دیے گئے ہیں وہ موثرہیں۔ مزید پرمٹ جاری نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ 2 سال سے کورونا وبا کے باعث مکہ مکرمہ میں حج پرآنے والوں کے لیے رہائش کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اس سال پہلی بارعمارتوں پر جگہ جگہ ’برائے کرایہ خالی ہیں’ کے بورڈ نظر آرہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں