پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’جن لوگوں نے میرے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کی وہ مجھے اقتدار میں دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے یہ( قتل) آخری حل سوچا ہے۔‘
بدھ کو امریکی چینل سکائی نیوز کے پروگرام ’پیئرس مورگن ان سینسرڈ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’جب میں سیاست میں آیا تو اپنی موت کے خوف پر قابو پا لیا تھا۔ بصورت دیگر میں سیاست کا حصہ کبھی نہ بنتا کیونکہ میں سٹیس کو اور کرپشن کے خلاف کھڑا ہونے کے لیے آیا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
’ضمانت ختم ہونے پر عمران خان کی سکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرے گی‘Node ID: 674826
-
مجھے بند کرنے کی کوشش ہے تاکہ تحریک رہ جائے: عمران خانNode ID: 675476
انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت 16 سیاسی جماعتیں ایک جانب جبکہ میں دوسری طرف ہوں۔ گزشتہ 62 برس میں سے نصف دورانیے میں ان دو خاندانوں کی حکمرانی رہی جبکہ دوسرے نصف میں فوج کا اقتدار رہا۔ اور میں ان دو خاندانوں کے خلاف لڑنے کے لیے سیاست میں آیا تھا۔‘
عمران خان کے بقول ان کی زندگی کو کئی طرح کے خطرات کا سامنا رہا ہے۔ ’لیکن اس وقت جب مجھے اس سازش کا پتا چلا تو میں نے اسے عوام کے سامنے آشکار کر دیا۔ مجھے مر جانے کا کوئی خوف نہیں لیکن جو لوگ اس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں انہیں یہ باور کرانا ضروری ہے کہ مجھے اس کا علم ہے۔ اور یہ بھی تحفظ کا ایک طریقہ ہے۔‘
“When I entered politics I actually had conquered my fear of dying."
Pakistan's former Prime Minister Imran Khan tells Piers Morgan about the recent attempts that were made on his life.@ImranKhanPTI | @piersmorgan | @TalkTV | #piersmorganuncensored pic.twitter.com/pXxEamEnRG
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) June 8, 2022
انہوں نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے کہا کہ ’جو کچھ ہوا وہ ایک سازش تھی اور میں نے اس کے خلاف بات کی۔ مجھےعدم اعتماد کی تحریک سے چھ ماہ قبل اس سازش کا علم ہو گیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے پورا یقین تھا کہ یہ کامیاب نہیں ہو گی۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ مجھے ہٹانے کی سازش ان دو خاندانوں کے ان افراد کے ذریعے کامیاب ہو جائے گی جنہوں نے 30 برس تک پاکستان میں حکومت کی ہے۔ ان کے خلاف کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات ہیں اور ان میں سے 60 فیصد لوگ اس وقت ضمانت پر ہیں۔‘
عمران خان کے مطابق ’میرا ذہن یہ بات تسلیم نہیں کر رہا تھا کہ یہ لوگ میری جگہ آئیں گے حالانکہ میں نے ملک کی معیشت کو اچھی طرح سدھار لیا تھا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میری جگہ ان مجرموں کو لایا جائے گا۔‘
“Those who planned this whole thing are a bit worried now as they don’t want me back. They did not take me out to get me back in again."
Imran Khan speaks about the recent assassination attempts on his life.@ImranKhanPTI | @piersmorgan | @TalkTV | #piersmorganuncensored pic.twitter.com/l5x8RXUGQm
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) June 8, 2022