پاکستان میں سیاسی مخالفین میں کشیدگی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر روز حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آتے ہیں جو جلتی میں تیل کا کام کرتے ہیں۔
پیر کو ایک ایسا ہی بیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو ایک دھمکی آمیز ویڈیو پیغام میں کہا ’اگر عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو سب سے پہلے میں خودکُش حملہ کروں گا اور اسی طرح ہزاروں خودکُش تیار ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
شہریار آفریدی نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کرنے کا ذکر کیوں کیا؟Node ID: 655911
-
عمران خان کی اسلام آباد واپسی متوقع، سکیورٹی ہائی الرٹNode ID: 674756
-
’ضمانت ختم ہونے پر عمران خان کی سکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرے گی‘Node ID: 674826
عطا اللہ ایڈوکیٹ کے اس ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور اس طرح کے ویڈیو پیغام جاری کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی طلعت حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رُکن قومی اسمبلی نے پاکستان چلانے والوں کو خودکُش حملے کی دھمکی دی ہے۔ ‘
انہوں نے سوال کیا کہ ’یہ کس قانون کے تحت دھمکیاں دے رہے ہیں؟‘
PTI member National Assembly from Karachi declares “ suicide attacks on those running Pakistan”. Vows to be the first suicide attacker in case even a small thing were to happen to Imran. What was the law called under which such threats were taken into account? Oh yes, the ATA! pic.twitter.com/doTC9mXtnX
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 6, 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو نے دھمکی آمیز ویڈیو پیغام کے حوالے سے کہا ’خودکش حملے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کیا جائے، پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت میں تبدیل ہو گئی ہے۔‘
Should be arrested for threatening to resort to suicide attacks!! Pti has turned into terrorist organisation https://t.co/1p2kHQ6Tzs
— Nida Khuhro (@KhuhroNida) June 6, 2022
ٹوئٹر صارف احتشام افغان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا اور اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش تیار ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شہریار آفریدی کے بعد یہ دوسرا ممبر قومی اسمبلی ہے۔‘
تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی عطاء اللہ ایڈوکیٹ نے حکومت کو دھمکی دیا کے اگر عمران خان پر کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا اور اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش تیار ہے
خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شہریار آفریدی کے بعد یہ دوسرا ممبر قومی اسمبلی ہے pic.twitter.com/Ia2tFttTzf
— Ihtesham Afghan (@IhteshamAfghan) June 6, 2022
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے بھی ایک تقریب میں پارلیمنٹ میں سیاسی مخالفین پر خودکش حملہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے مقامی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ حکومت کا سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے۔ جبکہ سنیچر کو پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔‘
سابق وزیراعظم نے اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ سے تین ہفتوں کی راہداری ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا وہ سابق وزیراعظم کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں تاہم ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
![](/sites/default/files/pictures/June/42951/2022/627610d14bc47.png)