کویت ایئرپورٹ کے سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں میں تاخیر
’ایئرپورٹ کے سسٹم میں 10 دن پہلے بھی اسی طرح کی خرابی واقع ہوئی تھی‘ ( فوٹو: القبس)
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سسٹم میں خرابی واقع ہوگئی جس کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ ٹرمنل پر مسافروں کی بھیڑ لگ گئی۔
مقامی اخبار القبس کے مطابق ایئرپورٹ کے سسٹم میں 10 دن پہلے بھی اسی طرح کی خرابی واقع ہوئی تھی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کو خود کا ر سسٹم کے تحت ایگزٹ اور انٹری کی سہولت فراہم کرنے والے نظام میں تعطل ہوگیا ہے‘۔
’اس کے باعث وقتی طور پر مسافروں کی بھیڑ لگ گئی تاہم عملے نے فوری اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کا دستی اندراج کرنا شروع کردیا‘۔
کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ کے سسٹم کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔