Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی آنے والے سیاحوں میں اضافہ، پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی

سعودی عرب 3 لاکھ 52 ہزار سے چوتھے نمبر پر رہا۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دبئی آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ اس سال سب سے زیادہ سیاح سلطنت عمان سے پہنچے ہیں۔
اس سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دبئی آنے والوں میں سعودی شہری چوتھے اور پاکستانی نویں نمبر پر رہے۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اماراتی محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 2021 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 1.68 ملین سیاح آئے۔ اس سال ان کی تعداد 5.10 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال  کے مقابلے میں اس سال  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ سیاحت نے بتایا کہ سال رواں کے شروع سے اپریل تک دبئی کے ہوٹلوں میں سیاحوں نے 12.65 ملین راتیں گزاریں۔ اس کا تناسب 4.4 رات کا بنتا ہے۔ 
اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ماہ اپریل کے آخر تک ہوٹل کے کمرے کا اوسط کرایہ 59.6 فیصد بڑھا ہے۔ کرایہ 640 درہم تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ سے فی کمرہ آمدنی میں اوسط اضافہ 93.6 فیصد ہوا ہے۔ 252 درہم سے بڑھ کر 488 درہم تک کرایہ بڑھا ہے۔
دبئی میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے 769 ہوٹلزاور اس کےعلاوہ ہوٹل اپارٹمنٹس بھی ہیں۔
سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح 5 لاکھ 90 ہزار سلطنت عمان سے آئے۔ انڈیا 5 لاکھ 50 ہزار سے دوسرے، برطانیہ 3 لاکھ 67 ہزار سے تیسرے، سعودی عرب 3 لاکھ 52 ہزار سے چوتھے، روس دو لاکھ 35 ہزار سے پانچویں، فرانس ایک لاکھ 74 ہزار سے چھٹے، امریکہ ایک لاکھ 74 ہزار سے ساتویں، جرمنی ایک لاکھ 71 ہزار سے 8 ویں، پاکستان ایک لاکھ 32 ہزار سے نویں اور ایران ایک لاکھ 20 ہزار سے دسویں نمبر پر رہا ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: