Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے ماریطانیہ میں قرآن و سنت سالانہ مقابلے کی منظوری دے دی 

مقابلہ ماریطانیہ میں آئندہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوگا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نےماریطانیہ میں قرآن و سنت کا سالانہ مقابلہ منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے۔  
مقابلہ سعودی عرب کی سرپرستی میں ہوگا۔ اس میں مغربی افریقہ کے تمام ممالک کے طلبہ شریک ہوں گے۔ مقابلہ خادم حرمین شریفین کے نام سے منسوب ہوگا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماریطانیہ میں قرآن وسنت کے شاہ سلمان مقابلے کا انتظام سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی اور ماریطانیہ کی وزارت اسلامی امور کے  اشتراک سے کیا جائے گا۔ 
شاہ سلمان نے ماریطانیہ میں قرآن وسنت کے سالانہ  مقابلے کی منظوری مملکت کی اس پالیسی کے تحت دی ہے کہ دنیا بھر میں قرآن و سنت کو فروغ حاصل ہو اور تمام مسلم طالبات و طلبہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ نہ صرف یہ کہ حفظ کریں بلکہ ان کا مفہوم اور مطلب بھی انہیں معلوم ہو اور وہ خود بھی قرآن وسنت پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی مکمل روشنی کے ساتھ ان پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔ 
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے دنیا بھر میں قرآن و سنت کی اشاعت کے سعودی کردار کو آگے بڑھانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ممنونیت اور ان کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔ 
سعودی وزیر اسلامی امور نےبتایا کہ قرآن وسنت کا سالانہ مقابلہ ماریطانیہ میں آئندہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوگا۔ 

شیئر: