سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اس سال مدینہ منورہ ریجن میں موسم گرما کی شروعات سے انتہائی درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر گیا ہے‘۔
مدینہ منورہ ریجن میں وادی الفرع کمشنری واحد علاقہ ہے جہاں موسم گرما کے آغاز سے درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بڑھا ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ’جمعے کو وادی الفرع کمشنری میں سائے میں چیک کیا گیا درجہ حرارت 51.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
قومی مرکز نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ ’مدینہ منورہ ریجن اور مشرقی ریجن میں اس سال انتہائی درجہ حرارت غیر معمولی ہوگا‘۔