Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ سمیت 5 ریجنوں میں شدید گرمی کی لہر

’مکہ اور مدینہ کے ساحلی علاقوں میں گرمی کے ساتھ رطوبت میں بھی اضافہ دیکھا جائے گا‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن میں شدید گرمی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ علاقے آنے والے دنوں کے دوران بھی شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہوں گے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ رطوبت کی مقدار میں بھی اضافہ دیکھا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی ینبع اور الرایس کمشنری میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہنے کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’موسم گرما کے دوران گرمی کی لہریں آتی رہیں گی‘۔
’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی نقشوں کے حساب سے موسم گرما 6 ستمبر تک جاری رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شدید گرمی کے باعث لو لگنے کے علاوہ نزلہ زکام کی شکایات عام ہوں گی‘۔

شیئر: