Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمشق ایئرپورٹ پر بمباری، پی آئی اے کی پرواز منسوخ کردی گئی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’دمشق ایئرپورٹ کا رن وے غیر فعال ہونے پر ان پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ پر بمباری کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے دمشق کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
 ترجمان پی آئی اے نے سنیچر کو بتایا کہ ’جمعے کو دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے دونوں رن وے غیر فعال ہوگئے ہیں جس سے وہاں فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل ہوگیا۔‘
’پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 اتوار کی صبح 170 مسافروں کو لے کر روانہ ہونا تھی جبکہ دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا۔‘
ترجمان کے مطابق دمشق ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
’رن وے کے بحال ہوتے ہی پرواز دوبارہ روانہ کرنے کی تیاری کی جائے گی بصورت دیگر متبادل ذرائع سے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔‘
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’ایئرلائن کی کال سینٹر کے ذریعے تمام مسافروں کو اس حوالے سے مطلع کیا جارہا ہے۔‘

شیئر: