پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت میں ملکی قرضہ 80 نہیں بلکہ 76 فیصد بڑھا ہے۔
سنیچر کو ملکی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی حکومت پر ملکی تاریخ کا 80 فیصد ملکی قرضہ بڑھنے کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی 80 فیصد تو نہیں بڑھا لیکن 76 فیصد ضرور بڑھا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخبNode ID: 628621
-
موجودہ معاشی بحران سے طاقتور حلقے بھی پریشان ہیں: عمران خانNode ID: 676711
سابق وزیر خزانہ کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کئی لوگوں نے کہا کہ بالآخر تاریخی قرضہ لینے کا اعتراف کر لیا گیا۔
ٹوئٹر صارف فیضان خان نے شوکت ترین کی پریس کانفرنس کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر خان صاحب کو شوکت ترین جیسے چند اور لوگ مل گئے تو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صاحب خود ہی تسلیم کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی قرضہ 76 نہیں بلکہ 80 فیصد بڑھا ہے۔ُ
If Khan Sahab gets few more people like Shaukat Tareen, tou Khan ko opposition ki zarurat hi nahe. The guy is admitting that debts during PTI gov grew by 76% and not 80%
— Faizan Khan (@Faizankhaan91) June 11, 2022
وکیل عبدالمعیز جعفری نے شوکت ترین پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہفتے میں انہوں نے اپنی ہی بس کے پہیے دو مرتبہ اڑائے، لیکن اس مرتبہ تو تقریباً پوری بس ہی اڑا ڈالی۔
Loool you gotta love shaukat Tareen. Fire! aim, ready?
In the space of a week he has blown the wheels off his own bus twice. The first one he nearly blew the bus stop. https://t.co/QNJWmIcZkG
— Abdul Moiz Jaferii (@Jaferii) June 11, 2022
صحافی ثاقب راجہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شوکت ترین نے مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے سارا بیانیے کا ہی بیڑا غرق کر دیا۔
اتنا بڑا اعتراف اب مکرنا نہیں
یہ کس نے مشورہ دیا پریس کانفرنس کا ؟ مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا سارا بیانیہ ہی بیڑا غرق کردیا۔ pic.twitter.com/euOKZGNa5O— Saqib Raja (@SaqibAhmedRaja) June 11, 2022
اینکر کامران یوسف نے طنز و مزاح میں کہا کہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کے اس بیان کو چیلنج کر دیا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے قرضوں میں 80 فیصد اضافہ کیا۔
شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کے اس بیان کو چیلنج کر دیا کے پی ٹی آئی نے پاکستان کے قرضوں میں 80 فیصد اضافہ کیا۔
یہ درست نہیں ہے، پی ٹی آئی نے صرف 76 فیصد قرضوں میں اضافہ کیا، شوکت ترین
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) June 11, 2022