Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارننگ کے بعد لاپتہ لڑکیاں بازیاب

شاہجہاں پور ..... شاہجہاں پور میں ایس پی پولیس کی سخت وارننگ کے بعد پولیس حکام نے صرف 72گھنٹے میں 27لاپتہ لڑکیوں کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر 12لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔ایس پی نے پولیس انسپکٹروں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ کارکردگی دکھائیں ورنہ انہیں برطرف کردیا جائیگا۔ کام نہ کرنے پر 8سب انسپکٹروں کا پولیس لائن میں تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 24افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ 48گھنٹے میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔ پولیس اہلکاروں نے لاپتہ لڑکیوں کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ان میں چند لڑکیاں ایک سال سے لاپتہ تھیں جو شاہجہاں پور سے 30کلو میٹر دور پوایان علاقے سے برآمد کی گئیں۔ 2لڑکیاں 55کلو میٹر کے علاقے سے بازیاب کی گئی ہیں۔ پولیس نے ایک لڑکی کو چندی گڑھ سے تلاش کیا اور شاہجہاں پور لے آئی۔ 2لڑکیاں الہ آباد سے برآمد ہوئیں۔ پولیس افسران کو لڑکیوں کے اغوا کے معاملات حل کرنے کیلئے مکمل اختیارات دیئے گئے تھے۔ پولیس نے لڑکیوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا اور ان کے بیانات ریکارڈ کرکے انہیں والدین کے حوالے کردیا۔

شیئر: