کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے کی پابندی کا نفاذ آج سے
’دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں کارکنوں سے کام نہیں لیا جاسکتا‘ ( فوٹو: المناطق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے کی پابندی کا نفاذ آج بدھ سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں کارکنوں سے کام نہیں لیا جاسکتا۔
وزارت نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیصلے کی پابندی کریں اور مذکورہ اوقات میں کارکنوں کو آرام کو چھٹی دیں۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ممنوعہ وقت میں کارکنوں سے کام لینے پر جرمانہ ہوگا۔
وزارت نے کارکنوں اور عام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو ہمیں اطلاع کریں۔