داخلی عازمین حج کی قرعہ اندازی آج ہوگی
’جن کا نام نکلا ہے اگر وہ حج کے اہل ہیں تو انہیں ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا‘ (فوٹو: عکاظ)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق داخلی عازمین کے درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن پیر کو تھا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’قرعہ اندازی کے ذریعہ نام نکالے جائیں گے جس کے بعد ان کا جائزہ لیا جائے گا‘۔
’جن کا نام نکلا ہے اگر وہ حج کے اہل ہیں تو انہیں ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا‘۔
’بعد ازاں ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پیکیج بک کرنے کے لیے فیس جمع کرائیں جس کے بعد انہیں حج اجازت نامہ جاری ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن حج کمپنیوں کے ساتھ بکنگ ہوئی ہے وہ خود اپنے عازمین سے رابطہ کرکے بقیہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے‘۔