Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کارروائی، 3 مفرور ملازمائیں اور 2 غیرملکی گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی مدد سے یہ کام انجام دیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ریاض میں مارکیٹنگ اینڈ جنرل سروسز کی غیر قانونی ایجنسی کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی ایجنسی بغیر پرمٹ کے لیبر سروسز فراہم کر رہی تھی اور اس کی جانب سے مختلف ممالک کی مفرور تین ملازماؤں کو پناہ دی گئی تھی۔
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ایجنسی میں غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والے دو غیرملکیوں کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مفرور ملازماؤں کو حفاظتی مرکز میں داخل کردیا گیا جبکہ ایجنسی کے اہلکاروں کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے اگر کسی کو شکایت ہو یا ان کے معاملات پر کوئی اعتراض ہو تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کریں۔ 
وزارت نے کہا ہے کہ ’مساند’ پلیٹ فارم سے باہر اگر کوئی کمپنی یا ادارہ یا ایجنسی کوئی سروس فراہم کررہی ہو تو اس کے بارے میں بتایا جائے اور ایسے کسی بھی ادارے یا کمپنی یا ایجنسی کے ساتھ کوئی معاملہ نہ کیا جائے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: