Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ تفریحی کمپلیکس منصوبے کی آخری تاریخ میں توسیع

منصوبے کی جگہ 77,000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز کمپنی جسے سیون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے مدینہ میں اپنے تفریحی کمپلیکس منصوبے کے لیےکمرشل بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 27 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ کے جنوب اور کنگ فہد سینٹرل پارک کے قریب واقع اس منصوبے کی جگہ 77,000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔
کمپلیکس میں کھانے پینے کی دکانیں، تعلیم، تفریحی مقامات، سینما گھر، گو کارٹنگ، باؤلنگ اور فلاح و بہبود کے لیے وقف جگہیں شامل ہونے کی توقع ہے۔
یہ فرم پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔
ویژن 2030 مینڈیٹ کے تحت تفریح پرسعودی اخراجات کو مقامی بنانے کے لیے دسمبر 2017 میں سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز کمپنی کی تشکیل کی گئی تھی۔
مڈل ایسٹ بزنس انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز کمپنی مملکت میں 20 سے زیادہ تفریحی کمپلیکس، 50 سینما گھر اور دو تھیم پارکس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز کمپنی کی پائپ لائن میں دمام، جدہ، مکہ، اوبھر اور ریاض کے مختلف ٹینڈرنگ مراحل میں منصوبے شامل ہیں۔
کمپنی کو ابہا میں اپنے تفریحی کمپلیکس کے لیے 29 جون تک بولیاں موصول ہونے کی توقع ہے جس کا تعمیراتی رقبہ 70,000 مربع میٹر سے زیادہ ہو گا۔
 

شیئر: