Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ثقافت، تفریحات اور سیاحت کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ 

انویسٹمنٹ فنڈ 4شعبوں میں سرمایہ لگائے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے ایک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کردیا۔ یہ قومی فروغ فنڈ کے ماتحت ہوگا۔
 شاہی فرمان کے تحت قائم فنڈ انویسٹمنٹ فنڈ 4 شعبوں میں سرمایہ لگائے گا۔
اخبار 24کے مطابق نیا فنڈ ثقافت ،تفریحات، اسپورٹس اور سیاحت کے شعبوں سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس کا مقصد ان شعبوں کو کامیاب اور موثر بنانے کے لیے اسٹراٹیجک شراکتی پروگرام ترتیب دینا ہے۔
پروگرام کے مطابق انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ تشکیل دے دی گئی۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم اس کے سربراہ ہوں گے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل آل سعود ، شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود اور ہندی بن عبداللہ السحیمی رکن ہوں گے۔عبدالعزیز بن اسماعیل طرابزونی رکن و سیکریٹری جبکہ مالیاتی امور کے 2ماہر بحیثیت ممبر مقرر ہوں گے۔ تقرری مجلس انتظامیہ از خود کرے گی۔ 

یا فنڈ ثقافت ،تفریحات، اسپورٹس اور سیاحت کے لیے مخصوص ہوگا

انویسٹمنٹ فنڈ کا بجٹ سعودی سیزنز کی آمدنی سے حاصل کیا جائے گا۔ شاہی فرمان کی دفعہ 3میں اس کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شاہی فرمان میں کابینہ کے ماتحت ماہرین بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ جس ادارے سے ضروری سمجھیں ربط و ضبط پیدا کریں۔ یہ کام شاہی فرمان کے اجرا کے 30 دن کے اندر انجام دینا ہوگا۔ ماہرین بورڈ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ضروری تیاری کرے گا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت ان دنوں مملکت بھر میں ثقافت، تفریحات ، اسپورٹس اور سیاحت کے شعبوں کو غیر معمولی طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔
 سعودی عرب کی قومی پالیسی تیل کے ماسوا ذرائع سے قومی آمدنی پیدا کرنا اور اسے مستقل بنیادوں پر بڑھاوا دینا ہے۔ ان چاروں شعبوں سے قومی آمدنی میں اضافے کی بڑی توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔
 

شیئر: