Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں مسجد الخیف ،پاکستانی عازمین کے پہلے قافلہ کی جدہ آمد، العلا کا خوبصورت علاقہ یونیسکو میں شامل ‏کے علاوہ گزشتہ ہفتہ کی تصویری جھلکیاں

منی میں مسجد الخیف عازمین حج کے لیے کھولی جائے گی:سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی خصوصی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس سال منی میں مسجد الخیف عازمین حج کے لیے باقاعدہ کھولی جائے گی۔دو سال سے کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجد خیف کو نہیں کھولا گیا تھا۔
العلا کا خوبصورت علاقہ حرہ العوریض یونیسکو میں شامل:یونیسکو  نے سعودی عرب کے سیاحتی مقام العلا میں موجود خوبصورت علاقے حرہ العوریض کو  اپنے ایک پروگرام میں شامل کیا ہے جس کا مقصد یہاں آنے والے سیاحوں اور  ماحول کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا ہے۔

مکہ روٹ انیشیٹیو کے تحت پاکستانی عازمین کےپہلے قافلہ کی جدہ آمد:مکہ روٹ ‘ انشیٹیو کے تحت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی عازمین کا پہلا قافلہ جمعرات کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ ’مکہ روٹ‘ انشیٹو نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے حج پر آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ 

تجریدیآرٹ میں منفردکڑھائی کے نمونے تیار کرنے والی سعودی فنکارہ:سعودی فنکارہ زکیہ الحربی نے تجریدی آرٹ میں منفرد کڑھائی کے نمونے تیار کرکے پذیرائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آٹھ برس سے زیادہ عرصے سے کڑھائی کا کام کررہی ہیں۔ رسم الخط میں استعمال ہونے والے حروف کو کڑھائی کے فن پاروں میں تبدیل کیا ہے۔

عراقی عازمین حج کا پہلا قافلہ مملکت کی بری سرحد پہنچ گیا:عراقی عازمین حج کا پہلا قافلہ سنیچر18 جون کو مملکت کی شمالی بری سرحد ’جدیدہ عرعر‘ پرپہنچ گیا۔ سرحدی چوکی پرجوازات کے اہلکاروں نے عراقی عازمین کے قافلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

عازمین حج کےلیے 13 زبانیں جاننے والا عملہ تعینات:سال رواں میں حج کے لیے سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی فیلڈ ٹیمیں عازمین  حج سے 13 زبانوں میں رابطہ کر رہی ہیں۔عازمین کی آگاہی اور انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے انگریزی، ہسپانوی، انڈونیشی، جاپانی، فارسی، اردو، ترکی، پرتگالی اور بنگلہ دیشی زبانیں ان میں شامل ہیں۔

عرب بھائی‘ سعودی عرب اور عراق کی مشترکہ فوجی مشقیں: سعودی عرب اور عراق نے مملکت کے شمالی علاقے میں ’عرب بھائی‘ کے عنوان سے مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ ’عرب بھائی‘ کےعنوان سے ہونے والی مشقوں سے سعودی عرب اور عراق مختلف کمانڈ اور کنٹرول سسٹم  میں دسترس حاصل کریں گے۔

شیئر: