سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں خلاف ورزیوں پر 13 فارمیسز کا چالان کیا۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے فارمیسز کے لیے لازمی ڈیجیٹل سسٹم ’رصد ‘ پرعمل نہ کرنے 4 لاکھ ریال سے زائد جرمانے کیے۔
مزید پڑھیں
-
غذائی مصنوعات کی اشتہاری مہم پرمٹ سے مشروطNode ID: 886263
-
فوڈ اتھارٹی کی تفتیشی کارروائیاں، 50 تجارتی اداروں کا چالانNode ID: 888193
اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 فارمیسز پر رجسٹرڈ ادویات کی عدم فراہمی جبکہ دیگر 5 پر ادویات کے ختم ہونے کی اطلاع نہ دینے اور 3 کے خلاف مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فارمیسز کے ’رصد‘ سسٹم کے ذریعے ادویات کی تیاری سے لے کر صارف تک منتقلی کے تمام مراحل کی نگرانی خود کارسسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔