Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پر 4 زمروں کے لیے دائیں جانب کے ٹریک مختص 

  ٹریفک کو رواں رکھنے کےلیے ٹریک مختص کیے گئے ہیں( فوٹو اخبار24 )
بحرین اور سعودی عرب کو سمندری راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ  نے سعودی امیگریشن کاؤنٹر پہنچنے سے قبل 4 زمروں کے لیے دائیں جانب کے ٹریک مختص کیے ہیں۔
اخبار24 کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ’ جن چار زمروں کے لیے دائیں جانب کے ٹریک مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا تعلق بسوں، ویزوں کے اجرا، فنگر پرنٹس اور پہلی مرتبہ مملکت آنے والے خلیجی ممالک کے شہریوں سے ہے‘۔
پل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ’چاروں زمروں کے لیے دائیں جانب کے ٹریک  ٹریفک کو رواں رکھنے کےلیے مختص کیے گئے ہیں‘۔ 

شیئر: