Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایشیئن بریڈمین‘ ظہیر عباس انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل

سابق کپتان ظہیر عباس لندن کے شہر ویسٹ منسٹر کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں (فوٹو: آئی سی سی)
پاکستان کے سابق کپتان ظہر عباس کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند بعد لندن کے سینٹ میریز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سابق کپتان ظہیر عباس لندن کے شہر ویسٹ منسٹر کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ظہیر عباس کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور تین دن بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سابق کپتان ظہیر عباس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ اس وقت مثبت آیا تھا جب وہ دبئی سے انگلینڈ جا رہے تھے۔ انہیں گردے میں درد کی شکایت تھی اور لندن پہنچنے کے بعد ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ڈائیلاسز پر ہیں اور اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں لوگوں سے ملنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔‘
پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے لیجنڈری پاکستانی کپتان کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ظہیر عباس صاحب کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کی خواہش۔ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں. آمین۔‘
کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’ظہیر عباس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وہ 16 جون کو لندن گئے اور اب آئی سی یو میں داخل ہیں۔وہ واحد ایشیائی ہیں جنہوں نے سو فرسٹ کلاس سنچریاں سکور کیں۔ ایک فرسٹ کلاس میچ میں چار مرتبہ ڈبل سنچری اور ایک سنچری بنائی اور ٹیسٹ میں چار ڈبل سنچریاں بنائیں۔‘
صحافی اظہر عباس نے ٹویٹ کی کہ ’اطلاعات کے مطابق سابق کرکٹر جنہیں کبھی ایشیئن بریڈمین کہا جاتا تھا، ظہیر عباس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ امید اور دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔‘
سابق آسٹریلوی کرکٹر ایلن ولکنز نے ٹویٹ کی کہ ’زیڈ کے لیے دعا کریں جنہوں نے بلے بازی کو ایک فن کی شکل دی۔‘

شیئر: