سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد ترکی سے روانہ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا سہ ملکی علاقائی دورہ بھی اختتام پذیر ہوگیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پہلے ون ٹو ون ملاقات کی۔
ترک صدر نے سعودی ولی عہد کو ان کے اپنے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اور وفد کے شاندار اور پرتپاک استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد سہ ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں اردن پہنچ گئےNode ID: 679521
سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ترک صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جبکہ ترک صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام سعودی ولی عہد کے حوالے کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات، مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر مملکت ورکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز، وزیرنیشنل گارڈز شہزادہ عبداللہ بن بندر اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان موجود تھے۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبیِ وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح اور سربراہ محکمہ خفیہ خالد الحمیدان بھی ولی عہد کے ہمراہ تھے۔
ترکی کی طرف سے نائب صدر، وزیر خارجہ، وزیر ماحولیات، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر ثقافت و سیاحت، وزیر دفاع، وزیر تجارت، مملکت میں تعینات ترک سفیر، صدر کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر، و سربراہ محکمہ خفیہ و سربراہ ادارہ مذہبی امور سمیت متعدد عہدیداران شریک ہوئے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سہ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں بدھ کو انقرہ پہنچے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور الاخباریہ چینل کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔
انقرہ کے صدارتی کمپلیکس پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے اعزاز میں باضابطہ سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
سعودی ولی عہد کا ترک صدر کے نام پیغام
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی کے سرکاری دورے کے بعد انقرہ سے روانہ ہونے پر صدر رجب طیب اردوغان کے نام پیغام دیا ہے۔
#ولي_العهد_في_تركيا #واس pic.twitter.com/LqEivIpuph
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 22, 2022