سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو تین ملکوں کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں مصر سے اردن پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان پہنچنے پر اردن کے فرمانرو شاہ عبداللہ ثانی اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔
عمان ایئرپورٹ پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی عرب اور اردن کے قومی ترانے بجائے گئے اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد سہ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں مصر پہنچ گئےNode ID: 679206
شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ جب اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو رائل اردنی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔
الاخباریہ کے مطابق شاہ اردن اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات ہوئے ہیں۔
شاہ عبدالللہ ثانی نے سعودی ولی عہد کو آرڈر آف الحسین بن علی بھی پیش کیا۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد قاہرہ سے روانہ ہوئے تو مصری صدرالسیسی نے انہیں الوداع کیا۔
سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں دونوں ملکوں کے وفود کی موجودگی میں وسیع البنیاد مذاکرات کیے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کے فروغ کے طریقوں، مشترکہ دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مصری ایوان صدارت کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’مذاکرات قاہرہ اور ریاض کے درمیان گہرے اور تاریخی سٹریٹجک شراکت داری کے دائرہ کار میں ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے مفاد کے لیے ایک متفقہ وژن کے ساتھ سلامتی، استحکام، ترقی اور امن کا حصول ہے‘۔
#صور_واس | سمو #ولي_العهد يصل العاصمة عمّان، وفي مقدمة مستقبليه جلالة ملك #الأردن. #محمد_بن_سلمان_في_الأردن#واس pic.twitter.com/tuZvOwR5Gn
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 21, 2022
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیر رات جدہ سے قاہرہ پہنچے تھے۔ اردن کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد آخری مرحلے میں ترکی جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر، اردن اور ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
#صور_واس | سمو #ولي_العهد وجلالة ملك #الأردن يعقدان لقاءً ثنائياً وجلسة مباحثات موسعة.#محمد_بن_سلمان_في_الأردن#واس pic.twitter.com/1MasT4p8ke
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 21, 2022