انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ایک بیان میں وراٹ کوہلی سے متعلق کہا کہ ’اگر کارکردگی نہیں دکھا سکتے تو لوگوں سے چپ رہنے کی امید نہ رکھیں۔‘
انڈین نیوز ایجنسی ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپل دیو، وراٹ کوہلی کے سینچری سکور نہ کرنے پر کافی دکھی دیتے ہیں۔
کپل دیو نے کہا کہ ’میں نے ویراٹ جتنی کرکٹ تو نہیں کھیلی لیکن اگر کوئی بہت نہ بھی کھیلا ہو تو بھی چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بطور سابق کھلاڑی ہمارا حق ہے کہ کرکٹرز کی کارکردگی پر سوال اٹھائیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’رشبھ پنت کی ناقص ترین کپتانی، سارا موڈ خراب کر دیا‘Node ID: 676421
-
’انڈیا پڑوسیوں کا حق جان لے، کرکٹ سیریز ہونی چاہیے‘Node ID: 678126
-
’ایشیئن بریڈمین‘ ظہیر عباس انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخلNode ID: 679586
’اگر آپ ہمیں غلط ثابت کریں گے تو ہمیں خوشی ہوگی۔ اگر آپ کارکردگی نہیں دکھا سکتے تو لوگوں سے چپ رہنے کی امید نہ رکھیں، آپ کے بلے اور کارکردگی کو بولنا چاہیے۔‘
وراٹ کوہلی پچھلے تین برسوں سے اچھی پرفارمنس نہیں دکھا پا رہے۔
انہوں نے آخری مرتبہ23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف سینچری بنائی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ 73 اننگز میں کوئی سینچری سکور نہیں کرسکے۔
آئی پی ایل کے پورے سیزن میں بھی وراٹ کوہلی کا بلا خاموش رہا۔
جمعرات کے دن انڈیا اور لیسسٹرشائر کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی وراٹ کوہلی صرف 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کپل دیو کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
پرانجے نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’کپل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی کو جارحانہ کھیلنا ہوگا حالانکہ ان کے ریکارڈ بہترین ہیں لیکن اب پرانی کارکردگی کو ہی یاد کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘
He is right, People like Kohli and Rohit needs to fire, high time, no point staying on past laurels, though they have a excellent record https://t.co/TquTyWamZd
— Paranjay (@paranjay2) June 23, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ ’بد قسمتی سے وراٹ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔‘
Has 2nd most runs in warm up game and he is finished I think even haters know his standard. If kohli fails to score hundred haters starting to tweet that he is finished.If he is finished by scoring 33 then who scores less than him, needs to be out of england now.
— Rahul Jagade (@jagade_rahul) June 23, 2022
سدھارتھا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا ہی ہو کہ وراٹ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچری سکور کر کے ناقدین کا منہ بند کر دیں۔‘
What If Kohli scores a century in both the innings of a test match and shuts down the critics....
That feeling bro...— Siddhartha patel (@Siddhu__91) June 23, 2022