Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریضہ حج کی ادائیگی خواب تھا، 30 برس انتظار کیا: فلسطینی خاتون

جب قرعہ اندازی میں نام نکلا تو یقین نہیں آرہا تھا( فوٹو عاجل)
 فلسطینی خاتون رائدہ عبدالغنی کا تین دہائیوں کا انتظار بالاخر پورا ہوا۔ حج قرعہ اندازی میں اپنا نام دیکھ کر معمرخاتون کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ’رائدہ عبدالغنی‘ فلسطین کے ایک گاوں سے تعلق رکھتی ہیں جو برسوں سے حج کا خواب آنکھوں میں سجائے ہرسال اس انتظار میں رہتی تھیں کہ کب فریضہ حج ادا کرنا نصیب ہوگا۔ 
معمرفلسطنی خاتون رائدہ عبدالغنی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ’جب میرا نام قرعہ اندازی میں نکلا تو یقین نہیں آرہا تھا ، یہ وہ خواب تھا جس کی تعبیرکے لیے 30 برس انتظار کیا، ہمیشہ یہ سوچا کرتی تھی کہ زندگی میں حج کا موقع ملے گا یا نہیں بالاخروہ دن آہی گیا جس کا برسوں سے انتظارتھا‘۔ 
معمر فلسطینی خاتون کی بیٹی ’جھاد ‘ جو اپنی والدہ کے ہمرہ حج کی سعادت حاصل کریں گے نے بتایا کہ’ پورے قصبے میں صرف میری والدہ کا نام ہی حج قرعہ اندازی میں نکلا ہے‘۔
’والدہ کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ ارض حرمین کا سفر اور بیت اللہ کا طواف کریں۔ خوشی ہے کہ والدہ کا خواب حقیقت بن گیا اوروہ اس سال فریضہ حج کے لیے جائیں گی‘۔ 

شیئر: