سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے سنیچر کی شب جدہ میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی کاظمی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے متعدد ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جو خطے کی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ اور مضبوطی کے لیے معاون ہیں۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد في مقدمة مستقبلي دولة رئيس وزراء #العراق لدى وصوله المملكة.#واس pic.twitter.com/gLELwkalhj
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 25, 2022
قبل ازیں سعودی ولی عہد نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر عراقی وزیراعظم اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور دیگر عہدیدار بھی خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔
سمو #ولي_العهد يجتمع في قصر السلام بجدة مع رئيس الوزراء في جمهورية #العراق.#واس pic.twitter.com/Xf6DNC8Qar
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 25, 2022