سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو تین ملکوں کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مصر پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قاہرہ پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔
قبل ازیں سعودی ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر، اردن اور ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ محمد بن سلمان کا کویتی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہNode ID: 677531
-
’سعودی عرب سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں‘Node ID: 679176
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اور برادر ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط اور تینوں ملکوں کے ساتھ رابطے مستحکم ہوں۔‘
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مصر، اردن اور ترکی نے دورے کے لیے دعوت نامے دیے ہوئے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران تینوں ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام کے طریقوں پر بات چیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مضبوط رہے ہیں جو عرب دنیا کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ملک تاریخی طور پر ایکدوسرے کو خطے کا اہم اتحادی مانتے رہے ہیں۔
#فيديو_واس | جانب من استقبال فخامة رئيس جمهورية مصر العربية لسمو #ولي_العهد لدى وصوله مطار القاهرة الدولي.#محمد_بن_سلمان_في_مصر#واس pic.twitter.com/15WEAwZuui
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 20, 2022