عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی تنخواہ کے چیک سے کیا خریدا؟
عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی تنخواہ کے چیک سے کیا خریدا؟
اتوار 26 جون 2022 7:15
عالیہ بھٹ کی خواہش ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ جیٹ اور پہاڑوں میں ایک گھر کی مالک ہوں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے سنہ 2012 میں ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جلد ہی فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ ان کی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہماستر‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق عالیہ بھٹ کو ان کی اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں، اور ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے اپنی پہلی فلم کے ملنے والے چیک سے سب سے پہلے کیا خریدا تھا؟
اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے بتایا ’پہلی مہنگی چیز جو میں نے اپنے پیسوں سے خریدی تھی وہ لوئس ووٹن کا بیگ تھا۔ میں سب سے زیادہ بیگس پر خرچ کرتی ہوں۔ مجھے ان سے اور جم کے ملبوسات سے محبت ہے۔‘
عالیہ چھٹیوں پر جانے کے لیے بھی کافی پیسے خرچ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں چھٹیوں پر جانے کے لیے بھی کافی پیسے خرچ کرتی ہوں لیکن سال میں صرف ایک بار جاتی ہوں۔ میں اپنے سفر اور ہوٹل پر خرچ کرتی ہوں مجھے چھٹیوں میں شاپنگ سے نفرت ہے۔‘
عالیہ بھٹ کی خواہش ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ جیٹ اور پہاڑوں میں ایک گھر کی مالک ہوں۔ ’ایک نجی جیٹ ایک عیش و آرام کی بات ہو گی۔ میں نے پہلے ایک چارٹر کیا ہے، لیکن چھٹی کے لیے نہیں۔‘
’پہاڑوں میں گھر ایک خواب ہے۔ میں اسے بعد میں زندگی میں پورا کروں گی۔ میرا لندن میں ایک گھر خریدنے کا خواب تھا اور میں نے 2018 میں پورا کیا۔ یہ کوونٹ گارڈن میں ہے اور میری بہن اکثر وہاں رہتی ہے۔‘
دریں اثنا رنبیر کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ 250 انڈین روپے تھی جو انہوں نے فلم ’پریم گرنتھ‘ (1996) کے سیٹ پر اپنے چچا اور ڈائریکٹر راجیو کپور کے لیے بطور معاون کام کر کے حاصل کیے تھے۔