سعودی سٹاک ایکسچینج مستقبل کی ٹریڈنگ کا آغاز کرے گی
مستقبل کے معاہدوں کے پہلے مرحلے میں مختلف کمپنیاں شامل ہوں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی سٹاک ایکسچینج لیکویڈیٹی کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو خطے کی سب سے بڑی مارکیٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے4 جولائی کو واحد سٹاک پر مستقبل کی ٹریڈنگ کا آغاز کرے گی۔
عرب نیوز کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ مستقبل کے معاہدوں کے پہلے مرحلے میں الراحجی بینک، سعودی آرامکو، سعودی نیشنل بینک، الاینما بینک، سابک، سعودی کیان، سعودی ٹیلی کام کمپنی، سعودی الیکٹرسٹی کمپنی، المراعی اور معدن کمپنیاں شامل ہوں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگل سٹاک فیوچر ایک قسم کا مستقبل کا ایسا معاہدہ ہے جو دو پارٹیوں کے درمیان کسی کمپنی میں سٹاک کی مخصوص تعداد کے تبادلے کے لیے ہے جس کی قیمت طے شدہ مستقبل کی مخصوص تاریخ پر ہونے والی ڈیلیوری کے ساتھ ہوتی ہے۔
تداول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے خدشات کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفط کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے لیے دستیاب مصنوعات کو مستحکم ہونے کے قابل بنائے گا۔
2020 کے آخر میں انڈیکس فیوچرز کے آغاز کے بعد سنگل سٹاک فیوچرز سعودی عرب کی مارکیٹ میں دوسری ثانوی مصنوعات ہوں گی۔