Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحی کی تعطیلات

تعطیلات منگل 28 جولائی کو ڈیوٹی کے بعد شروع ہوں گی۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی مالیاتی منڈی (تداول) نے کہا ہے کہ اس سال عید الاضحی کی تعطیلات منگل 28 جولائی کو ڈیوٹی کے بعد شروع ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’تداول‘ نےمنگل کو بیان میں بتایا کہ  ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 28 جولائی 7 ذی الحجہ ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا۔ اس کے بعد عید الاضحی کی تعطیلات کا  آغاز ہوجائے گا۔
تداول کا کہنا ہے کہ ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے بدھ 5 اگست 15 ذی الحجہ کو تداول مارکیٹ کھل جائے گی۔

شیئر: