Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک میں ریئل سٹیٹ کمپنیوں کے لیے نئی سہولت

حالیہ ہفتوں میں شروع کیا جانے والا دوسرا انیشیٹو پروگرام ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں لسٹ رکھنے والی کمپنیوں کو خود بخود رئیل سٹیٹ ڈویلپر پروگرام کا کوالیفیکیش سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔  
عرب نیوز کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سعودی تداول گروپ اور آف پلان سیلز یا رینٹ پروگرام (وافی) کے مابین طے پائے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر آف پلان پراپرٹیز کو فروخت کرنے کا لائسنس حاصل کریں گے۔
سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سیٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز (موڈون) نے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبی پیکیج کے آغاز کے بعد یہ اقدام تداول میں لسٹ رکھنے والی کمپنیوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں شروع کیا جانے والا دوسرا انیشیٹو پروگرام ہے۔
مملکت کے ماہرین اقتصاد پیش گوئی کرتے ہیں کہ ابتدائی عوامی لسٹنگ (آئی پی او) کی لہر کو اس سال کے آخر میں تداول کے لیے کھڑا کیا جا سکتا ہے۔
ایک مالیاتی مشیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب نیوز کو بتایا کہ ستمبر کے بعد سے آئی پی اوز تیزی سے آئیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً 30 کمپنیاں سعودی سٹاک مارکیٹ( تداوال) کے ریگولیٹر کیپٹل مارکیٹس اتھارٹی سے اس سال کے آخر میں ایک آئی پی او سلاٹ حاصل کرنےکے لیے بات کر رہی ہیں۔

شیئر: