انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانیی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور ان کی کارکردگی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔
ان کی بیٹنگ سے متاثر ہونے والوں میں نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈوول کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سائمن ڈوول نے دوران کمنٹری بابر اعظم کی تعریف کرتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں
-
’بابر اعظم پاکستانی فیشن انڈسٹری کے رنویر سنگھ ہیں‘Node ID: 674051
-
ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پرNode ID: 677701
سائمن ڈوول کہتے ہیں کہ ’اس میں بحث کی کوئی گنجائس نہیں کہ جہاں تک ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کی بات ہے بابر اعظم شاید اس وقت دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں اوروہ ناقابل یقین ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے بیٹسمین اور سابق کپتان جو روٹ کی کارکردگی پر بحث کی جاسکتی ہے لیکن اگر ’بگ فور کے بارے میں بات کی جائے تو میرے خیال میں بابر اعظم اس وقت سب سے بڑے کھلاڑی ہیں۔‘
سائمن ڈوول کے اس بیان پر بابر اعظم کے بارے میں ٹوئٹر پر تعریفی ٹویٹس دیکھنے میں آرہے ہیں۔
شکیل شیخ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ بابر اعظم دنیا کے بڑے بیٹسمینوں میں اول نمبر پر ہیں۔
Absolutely right!!!
There is one and only@babarazam258 and he is on top of the world cricket. https://t.co/WcjLcp9pIN
— Shakil Shaikh (@shakilsh58) June 26, 2022
آنند یادو نامی صارف نے لکھا کہ ’موجودہ دور میں بابر اعظم تمام طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ منظم اور متوازن کھلاڑی ہیں۔‘
Babar Azam is the most organized and or balanced player in all forms of cricket in present time.@ICC
— Anand yadav (@Andyamerican11) June 26, 2022