Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر

پاکستان کے محمد رضوان ٹی 20 میں بیٹرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ (فائل فوٹو: پی سی بی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ون ڈے اور ٹسیٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق سابق انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر کر ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ون ڈے کی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں عماد وسیم 8 ویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی 20 میں بیٹرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے جبکہ انڈین بولر روی ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آل روانڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔
ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی 20 کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انگلش لیگ سپنر عادل رشید موجود ہیں۔
ٹی 20 کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغان کھلاڑی محمد نبی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

شیئر: