Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بابر اعظم پاکستانی فیشن انڈسٹری کے رنویر سنگھ ہیں‘

دونوں کرکٹرز کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کررہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہنا سفید دھاریوں والا کالا کرتا اور ساتھ کھڑے امام الحق نے زیب تن کی نیلی شرٹ اور نیلی ہی پتلون۔
یہ ایک تصویر ہے جو پاکستانی اوپننگ بیٹر امام الحق نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں دونوں بیٹرز چھت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کچھ سوچنے کی اداکاری بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ وہ اور بوب (بابر اعظم) کسی کی شادی کی تقریب میں آئے ہوئے ہیں اور ’دنیا کے تمام عظیم شوہروں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘
امام الحق نے مزید لکھا کہ ’ہم یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ یا اللہ یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے۔‘
یہ تصویر ٹوئٹر پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ اس تصویر پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
تیمور زمان نامی صارف نے لکھا ’آپ لوگوں کو بابر کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ بابی کہہ دو یار لیکن یہ نام نہ لو۔ بہت عجیب لگتا ہے۔‘

کچھ صارفین نے سٹار کرکٹرز کے لباس پر بھی نقطہ چینی کی۔ احمد نامی صارف نے لکھا ’بابر پاکستانی فیشن انڈسٹری کے رنویر سنگھ ہیں۔‘

ایک صارف نے دونوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ڈریس ڈیزائنر کو فوراً برطرف کردیں۔
’سورج دکھی‘ نامی صارف نے لکھا ’وہ سب تو ٹھیک پے بس یہ بتاؤ کہ تم لوگوں کا ڈیزائنر کون ہے اسے شاباش دینی ہے۔‘

رامین نامی صارف نے لکھا ’بابر اور امام اپنی ون ڈے رینکنگز کو دیکھ رہے ہیں۔‘

شیئر: