Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں وزیٹرز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

جدہ کے امیر ماجد پارک میں داخلہ مفت تھا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ سیزن میں غیرمعمولی طور پرمقبول رہا ہے۔ اب تک اندرون اور بیرون مملکت سے 50 لاکھ  سے زیادہ وزیٹرز آچکے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کےمطابق گزشتہ ماہ مئی کے اوائل میں شروع ہونے والا جدہ سیزن ٹو اختتام کی جانب رواں ہے۔ 
سیزن میں اب تک آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد رہی جن میں سعودی عرب کے مختلف ریجنز اور مختلف ممالک سے آنے والے شامل تھے۔
وزیٹرز کی بڑی تعداد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیزن غیر معمولی طور پرکامیاب رہا جو ہرطبقہ فکر کے افراد کی دلچسپی کو مقدم رکھا گیا تھا۔ 
 جدہ سیزن کی کامیابی سے مقامی سطح پرمعاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا ہے۔ سیزن میں مختلف خدمات انجام دینے والوں میں 80 فیصد سعودی نوجوانوں شامل  تھے جنہیں روزگار کا بہترین موقع میسرآیا۔ علاوہ ازیں مارکیٹس ، کیفے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی کامیاب رہیں ہیں۔ 
واضح رہےاس سال جدہ سیزن کے حوالے سے شہر کے پانچ مقامات پرمختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کورنیش پرآتشبازی اور جمناسٹک کے علاوہ مختلف شوز پیش کیے گئے جبکہ جنگل لینڈ میں سفاری لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا رہا۔ 
بچوں اور بڑوں کےلیے تفریحی پارکس اور مختلف کمیونیٹز کے لیے ثقافتی شوز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
امیر ماجد پارک میں داخلہ مفت تھا تاہم اس کے لیے جدہ سیزن کی ایپ پر رجسٹریشن کرانا ضروری تھا۔  

شیئر: