Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن، ولیج زون میں بچوں کے لیے تفریح اور تعلیم کے یکساں مواقع

بچے مختلف قسم کی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
جدہ سیزن کا دی ولیج زون اپنے آرام دہ خاندانی ماحول کے ساتھ  یکساں طور پر تفریح اور تعلیم فراہم کرتا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دی ولیج زون میں بچے مختلف قسم کی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں جیسے کہ ’الجاحظ‘ کا تجربہ، بچوں کا ڈرائیونگ سکول اور لائیو شوز۔
دی ولیج زون مفت پارکنگ کی جگہ اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے جس میں تفریح اور تعلیم سے بھرے سات شعبے ہیں جن میں ’الجاحظ‘ کا تجربہ بھی شامل ہے جو بچوں کو ایک تعلیمی اورانٹرایکٹو نمائش کے ذریعے قدیم ترین عربی نسخوں سے متعارف کراتا ہے۔
روبوٹس بچوں کو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی ترقی کے بارے میں بھی سکھاتے ہیں۔
بچوں کا ڈرائیونگ سکول بچوں کو چھوٹی سڑکوں پر گاڑی چلانے کا طریقہ سکھاتا ہے، ہر بچے کو ڈرائیونگ لائسنس دیا جاتا ہے۔
دی ولیج زون میں کئی تفریحی علاقے جن میں غبارے کی سواری، کھیلوں کی سرگرمیاں، نیز راک کلائمنگ، زپ لائننگ اور رکاوٹ کا کورس شامل ہیں۔
بچے چڑیا گھر کا دورہ بھی کر سکتے ہیں جہاں وہ پالتو جانوروں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، تصاویر لے سکتے ہیں اور کارنیول مہارت کے کھیل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
’ہمارے پیارے دن‘ کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والا دوسرا جدہ سیزن ریاض سیزن کی کامیابی کے بعد ہے جس نے پانچ مہینوں میں 15 ملین سے زیادہ وزٹس ریکارڈ کیے ہیں۔
سالانہ جدہ سیزن فیسٹیول کا مقصد ایونٹ کے دوران نو زونز میں دو ہزار 800  سرگرمیوں کے ذریعے شہر کے بھرپور ورثے اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
فیسٹیول میں 70 انٹرایکٹو تجربات، 60 سے زیادہ تفریحی سرگرمیاں، 7 عرب اور 2 بین الاقوامی ڈرامے، سمندری تقریبات، ایک سرکس، 4 بین الاقوامی نمائشیں اور خاندانوں کے لیے بہت سی دیگر خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

شیئر: