Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں 74 ہزار مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع

جدہ سیزن میں روزانہ ہزاروں وزیٹرز آتے ہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جدہ سیزن میں 74 ہزار مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ سیزن میں سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی پروگرام شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ہزاروں وزیٹرز روزانہ آتے ہیں۔ 
اس سال جدہ سیزن نئے رنگ و  روپ میں ہورہا ہے۔ مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع مل رہے ہیں۔ 
سپر ڈوم میں نمائش مقامی نوجوانوں کو اپنے ہنر اور صلاحیت کے مظاہرے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ یہاں وہ ہالی وڈ سٹارز کی موجودگی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔ 
جدہ سیزن سے ایک فائدہ یہ ہو رہا ہے کہ مقامی نوجوان بین الاقوامی نمائشوں، پروگراموں اور عالمی سطح کے تفریحی گیمز میں بین الاقوامی فن کاروں سے سیکھ رہے ہیں۔ اس میں بین الاقوامی اور سعودی کمپنیاں شریک ہیں۔
ریستورانوں اور بین الاقوامی کافی ہاؤس سے بھی مقامی نوجوان سیکھ رہے ہیں۔ 
سی واک، جدہ آرٹ، برومینارڈ، جدہ بیئر، جدہ جنگل، جدہ یاٹ کلب، جدہ سپر ڈوم، امیر ماجد پارک اور جدہ تاریخیہ میں سعودی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں۔ 
جدہ تاریخیہ میں کامیڈی تھیٹر،عرب کامیڈین کی موجودگی میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان میں مصر کے معروف کامیڈین شریک ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے سے سعودی نوجوانوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ 

شیئر: