Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے گانے نے ریکارڈ بنا دیا

ڈرامے کے گانے کی ویڈیو اب تک یوٹیوب پر 200 ملین سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔ (فائل فوٹو: سیونتھ سکائی پرڈکشنز)
پاکستانی ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کے اوریجنل سانگ ٹریک یعنی ’او ایس ٹی‘ نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
اتوار کے دن ڈرامہ ’خدا اور محبت 3‘ کے گانے نے یوٹیوب پر 200 ملین ویوز پورے  کر لیے ہیں۔
یہ کسی بھی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔
ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کا تیسرا سیزن 2011 میں ریلیز ہونے والے خدا اور محبت ڈرامے کا سیکیول ہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی وی اور یوٹیوب کے ذریعے کروڑوں لوگوں نے دیکھا ہے۔
’خدا اور محبت 3‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو جاگیردار کی بیٹی کے ساتھ عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے اور اس کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔
’خدا اور محبت‘ میں اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ڈرامہ عبداللہ کادوانی کی پروڈکشن میں بنایا گیا تھا۔
خدا اور محبت 3 کے او ایس ٹی کو معروف گلوگار راحت فتح علی خان اور نش اشعر نے گایا ہے۔

شیئر: