Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے‘

عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 کو رنبیر کپور سے ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے پرستاروں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمارا بے بی جلد آ رہا ہے۔‘
انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 میں اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور سے ہوئی تھی اور یہ دونوں ممبئی میں مقیم ہیں۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد دیگر اداکاروں بشمول پرینکا چوپڑا، کرن جوہر، پرینیتی چوپڑا، مونی روئے اور ٹائگر شروف نے بھی انہیں مبارکبادی کے پیغامات دیے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

ذاتی زندگی سے ہٹ کر اگر بات کی جائے تو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ فلم ’براہماسترا‘ میں نظر آئیں گے جو رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی۔

شیئر: