Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرالیون سے گھریلو ملازمائیں اور ڈرائیور درآمد کرنے کا معاہدہ

ورکرز اور سعودی آجروں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب، سیرالیون سے گھریلو ملازمائیں، ڈرائیورز اور عام ورکرز درآمد کرے گا۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پیر کو دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق معاہدوں کا مقصد سعودی عرب میں سیرالیون کے شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے تمام ضروری کارروائی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
معاہدوں کے بموجب سیرالیون کے ورکرز اور سعودی آجروں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔ قانون کے دائرے می معاہدوں کے ضوابط پر عمل درآمد کا مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال  اور ملازمت سے تعلق رکھنے والے پروگراموں اور سکیموں کا جائزہ لیا ہے۔
اس حوالے سے یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ سعودی عرب کو درکار گھریلو عملے اور عام ورکرز کے لیے کس قسم کی مہارت مطلوب ہے۔

شیئر: