پاکستان کے وفاقی محتسب نے 100 روپے والے کرنسی نوٹ میں پائی جانے والی دو غلطیوں کو 16 سال بعد درست کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی محتسب نے یہ حکم کراچی کے ایک 75 برس کے شہری کی درخواست پر دیا ہے جو گزشتہ دس برس سے ان غلطیوں کو درست کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
درخواست گزار ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمد محسن نے نشاندہی کی تھی کہ ’پاکستانی 100 روپے والے کرنسی نوٹ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے لقب ’قائداعظم‘ کے انگریزی ہجے اور نوٹ کی پشت پر طبع کی گئی تصویر کا مقام درست نہیں لکھا گیا۔‘
مزید پڑھیں
-
ٹیسٹنگ بڑھانے کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہNode ID: 681926