Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹنگ بڑھانے کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ

دو دن قبل کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کا تناسب 3 فیصد سے کم تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا تناسب 3.50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
دو دن قبل کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کا تناسب 3 فیصد سے کم تھا۔
جمعرات کو قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 119 افراد اس وباء کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں۔
گذشتہ روز مثبت کیسز کا تناسب 3.50 فیصد تھا اور قومی ادارہ صحت کی جانب سے 100 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ’کورونا سے متعلق ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کورونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کریں۔‘
گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر نے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ میٹگز کی ہیں اور خصوصاً کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات پر نظر ثانی کی گئی۔
حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیسٹنگ، کونٹیکٹ ٹیسنگ کو بڑھایا جائے اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
قومی ادارہ صحت کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پرہجوم مقامات، اندورن ملک ٹرین، روڈ یا ہوائی سفر کے دوران فیس ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

شیئر: